
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہوگا کہ آپ آرمی چیف کی جانب سے بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے کیس کے فٰیصلے کے فوراً بعد کابینہ میں واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے میرا وکالت کا لائسنس معطل ہونے سے متعلق غلط خبر پھیلائی ہے۔ میرا لائسنس معطل نہیں ہوا۔ میرے پاس سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل کا آرڈر موجود ہے۔ پاکستان بار کونسل کے پاس لائسنس معطلی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرے متعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں۔ آج بدھ کو عدالت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وکیل ہو نگا، انہوں نے کہا کہ خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا۔ قوم کے لئے ہمیشہ حاضر ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35xATL4
0 comments: