Tuesday, November 26, 2019

چیف جسٹس کیوں ہوگئے برہم؟ چیئرمین سی ڈی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب، پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور علیم خان
اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے اراضی پر علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے کے معاملے چیئرمین سی ڈی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈائریکٹر سی ڈی اے لینڈ اور سی ڈی اے افسروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟

اسلام آبادہائیکورٹ میں سی ڈی اے اراضی پر رہنما پی ٹی آئی علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قبضے کے معاملے کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈائریکٹر سی ڈی اے لینڈ اور سی ڈی اے افسروں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے یہاں ہو کیا رہا ہے؟کیا یہ قانون کی حکمرانی ہے؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے سڑک کیسے نکالی گئی؟ آپ کو معلوم ہے اس زمین کی کیا قیمت ہے؟سی ڈی اے بااثر افراد کو فائدہ پہنچارہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37J7LCm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times