Monday, November 4, 2019

صبح سویرے سبی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس کی فضا قائم

سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کوئٹہ کے علاقے سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزسبی سے 66 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا اور زلزلے کی زیرزمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PIwHnc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times