Monday, November 4, 2019

وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں8نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث، سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے کا حصہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اجلاس میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی بھی زیرغور آئے گی، جبکہ نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر مجید کی بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی۔ نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pIUTep

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times