Monday, November 25, 2019

حکومتِ پاکستان نے وفاقی وزیر اسد عمر کی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیا، ایک اور اہم عہدہ تھما دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو حکومتِ پاکستان کیجانب سے ایک اور عہدہ مل گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک 12 ارکان پر مشتمل ہو گی۔

12 ارکان پر مشتمل کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو مقرر کر دیا گیا۔ 12 رکنی کمیٹی میں وزیر داخلہ، قانون و انصاف، مواصلات، ریلویز، میری ٹائم افیئرز، پاور اور پٹرولیم، مشیر خزانہ، تجارت اور ادارہ جاتی و اصلاحات و کفایت شعاری کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھئے: وفاقی وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن کو کیا وارننگ دیدی؟ تحریک انصاف کے رہنما بھی حیران و پریشان

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا، اُن کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37DFoWo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times