Saturday, February 8, 2020

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان کی خودسوزی کی کوشش، لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی

پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی
لالیاں کے علاقے تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کی کوشش، لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حبا مظفر دختر مظفر احمد قوم جٹ سکنہ طاہر آباد چناب نگر بعمر 17/18 سال نے دریائے چناب پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لی انھیں  ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

موت کی خبر سنتے ہی اسکے کزن کامران ولد شریف قوم جٹ سکنہ گلارچی ضلع بدین سندھ نے بھی دریائے چناب پر آکر زہریلی گولیاں کھا لیں, جنھیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیاگیاہے۔

کہا جارہا ہے دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ گھر والےبضد  تھے، اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم شروع کیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38dv5bx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times