Saturday, November 2, 2019

آسٹریلیا بماقبلہ پاکستان: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی 3 وکٹیں پویلین کی جانب لوٹ پڑیں

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور 70 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔

دورہ سڈنی کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہوگیا، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا، تیزبارش اور طوفان سے میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

پاکستان کی جانب سے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے حارث سہیل نے آتے ہی چوکے کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا مگر وہ اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، یوں پاکستان نے 10 رنز پر ہی اپنے 2 اہم بیٹسمین کھو دیئے جس کے بعد محمد رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/338NFiw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times