
نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور میڈیکل بورڈ کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی تھی جبکہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی حالت بہتربتائی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے خون کے خلیے 3جگہ بھجوا کر پلیٹ لیٹس کا تعین کیا جاتا ہے، سروسز اسپتال نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55ہزار بتائی ہے جبکہ ذاتی معالج نے پلیٹ لیٹس تعداد 38 ہزار بتائی تھی۔
مزید پڑھئے: نواز شریف کی صحت پھر خطرے میں، ڈاکٹر عدنان کے ٹویٹ نے مسلم لیگ نواز میں بےچینی پھیلا دی
یاد رہے کہ سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ایک بار پھر کمی ہو گئے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، گزشتہ رات ایک بار پھران کے پلیٹ لیٹس55 ہزار سے کم ہو کر میں 38ہزار رہ گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PGtK6K
0 comments: