
ٹرافی کی رونمائی بھی آج شیڈول ہے جبکہ کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گی پاکستان اور بنگلادیش ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ سیریز 26 اگتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچ چکی ہے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ سابق کپتان ثنا میر 26 اکتوبر کو ٹیم جوائن کریں گی ثنا میر ایوارڈ کی تقریب کے سلسلے میں امریکا میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ثنا میر پہلے ٹی 20 کےلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BGqCQ0
0 comments: