Thursday, October 24, 2019

حکومت کا کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑا ٓقدام، پولیس سے دوبارحلف نامہ

ایس ایس پی فیصل چاچڑ
پولیس افسران کےمنظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہونےپرنئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے کراچی پولیس نےتھانیداروں سےحلف نامےلینا شروع کردیے ہیں پہلےمرحلے میں ایس ایس پی فیصل چاچڑ نےتھانیداروں کوحلف نامےجاری کیے ہیں۔

جن سے گٹکا، منشیات، چائنا کٹنگ، زمین پرقبضےمیں ملوث نہ ہونے کا عہد لیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھ کردیں کہ کسی غیرقانون کام کا حصہ نہیں ہیں، غیرقانونی کام کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دارہوگا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کوٹ لکھپت جیل منتقل، ن لیگ سراپا احتجاج

ایس ایس پی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی افسرجرائم میں ملوث پایا گیا تونوکری سےفارغ کردیا جائے گا اور سرکاری ونجی سطح پربیٹررکھنے والے تھانیداروں کےخلاف بھی کارروائی ہو گی یاد رہے کہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی تمام متعلقہ افسران فوری طور پر فہرست بنا کر ارسال کریں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pf0F1P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times