Tuesday, October 29, 2019

جمیعت علمائے اسلام کا دھرنا، آئی جی اسلام آباد کا بڑا اعلان

آئی جی اسلام آباد کا بڑا اعلان
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے جمیعت علمائے اسلام کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، اور ٹریفک رواں دواں ہیں۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں شہری بلاخوف خطرہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا سفر جاری رکھ سکتے، کیونکہ پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پولیس آپ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31WJh4A

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times