Tuesday, October 29, 2019

ندیم افضل چن نے وفاقی وزراء کی کارکردگی سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی میں تھر تھلی مچ گئی، نئی بحث چھیڑ دی

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن
ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیراعظم وفاقی وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں، بیوروکریسی کمزور ہے اور کارکردگی اچھی نہیں دکھا رہی ہے، بیوروکریسی ڈری ہوئی ہے اور لوگ نیب سے خوفزدہ ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم وفاقی وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں، بیوروکریسی کمزور ہے اور کارکردگی اچھی نہیں دکھا رہی ہے۔ بیوروکریسی ڈری ہوئی ہے،لوگ نیب سے خوفزدہ ہیں، ملک میں مہنگائی، معیشت اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے لیے دن رات کام کررہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ عوام کے لیے کوششیں کرتے ہیں ،کچھ لوگ مغربی آقاوَں کو خوش کرتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور ذمہ داریاں صوبوں کو منتقل ہوئیں، سانحہ ساہیوال پر عدالتی فیصلہ ہوا۔ ہمارا نظام تباہی کی طرف جارہا ہے اور وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال سے متعلق عدالتی فیصلے کا نوٹس لیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nnm1Yr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times