
نوازشریف کے مسوڑے اور دانت کمزور پڑ گئے ہیں جس کے باعث انہیں آج ان کے کمرے سے ڈینٹسٹ کے پاس لے جایا گیا جہاں نوازشریف کے مسوڑوں سے خون آنے پر فلنگ کروائی گئی۔نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں سخت سیکیورٹی حصار میں ڈینٹل وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
نوازشریف کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں بھی نوازشریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیاتھا ۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے ، اگر نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JyQ2Di
0 comments: