Wednesday, October 2, 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا مولانا فضل الرحمن کو مشورہ

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ غفور حیدری کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پنڈی اسلام آباد میں ڈینگی موجود ہے، مولانا وہیں رہیں تو اچھا ہے کہیں انہیں کاٹ نہ لے۔

کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے۔

بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونے دیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طعنے دیتے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ چین سے بلٹ ٹرین پر بات کروں گا۔

عمران خان کے دور میں ہم بلٹ ٹرین بھی چلائیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کیلئے لڑا ہے، مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے، عمران خان میرا دوست ہے، میری آج بھی اس سے ملاقات ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oFEkzc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times