
پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ بھی کیاہے۔ جس کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جب کہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ پچاس روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔
پاکستان اوربھارت کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔
وزیراعظم آئندہ ماہ کی نوتاریخ کوراہداری کاافتتاح کریں گے جس سے سکھ برادری کوپاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی یاترامیں سہولت میسرآئے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2q1ymcE
0 comments: