
ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آج نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کے دورے کا امکان ہے جس دوران وہ سابق وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ نوازشریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت تاحال سنبھل نہیں پائی ہے اور ڈاکٹر مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کی جدو جہد میں لگے ہیں، پلیٹ لیٹس مسلسل اتار چڑھاﺅ جاری ہے جبکہ نوازشریف کو مسوڑھوں سے خون آنے پر آج ڈینٹل وارڈ بھی منتقل کیا گیاہے جہاں ان کے دانتوں میں فلنگ کی گئی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے سے انکار کر دیاہے، بورڈ کا کہناہے کہ ہماری طرف سے نوازشریف کو دوسرے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34hoDxU
0 comments: