
سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دیے گئے اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنانے کیلیے بریفنگ دی ہے، پاکستان بریفنگ کا جائزہ لے کر اس پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے ریاستی ضمانتوں کا حجم 1600 ارب روپے تک رکھا گیاہے، آئی ایم ایف مشن سے ریاستی ضمانت دینے کی شرط ہٹانے کی بات کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مالی سال کے آخر تک 1.7 فیصد سے کم رکھا جائے گا۔
آر ایل این جی پر بجلی کے 2 پاور پلانٹس کی نجکاری پر معاملات آج طے ہوجائیں گے، آر ایل این جی کے دونوں پلانٹس کی نجکاری اسی سال کردی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 2 سے 3 ارب روپے مالیت کے یورو اور سکوک بانڈ جاری کرنا چاہتی ہے، پہلی سہ ماہی میں سیاسی دباؤ کے باوجود ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی، اگلے سال کیلئے بجلی کے ٹیرف کا شیڈول نیپرا کو بھجوا دیا ہے، مالی پالیسی اور کرنسی کی شرح تبادلہ پر اسٹیٹ بینک مکمل خودمختار ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32YqIyv
0 comments: