Wednesday, October 30, 2019

بچوں کی حفاظت معاشرے کی اولین ترجیح، آزادی مارچ اور دھرنے سے تعلیم کا حرج۔۔۔ اہم خبر آگئی

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق پرائیویٹ سکولز نے اہم فیصلہ لے لیا
مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر شہر کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رہیں گے ، دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کیلئے اسکول میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی دارالحکومت میں سکول کھولنے کافیصلہ کل شام کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور میں داخل، کس اہم جگہ پڑاؤ ڈالیں گے؟ پنجاب حکومت کو خطرات لاحق

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور پہنچ چکا ہے اور مینار پاکستان کے قریب پڑاﺅ ڈالا ہے جہاں شرکاء نے آج صبح ناشتہ کیا اور اگلے مرحلے کی تیاری میں جٹ گئے تاہم اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سروسز ہسپتال دورے کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2prsjy1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times