
چین کے قائم مقام قونصل جنرل چن ژاﺅڈونگ نے کہا کہ پاک چین دوستی جیسا رشتہ دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے دعاگو ہیں۔
کراچی میں تعینات چین کے قائم مقام قونصل جنرل چن ژاﺅڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی 70 سال سے چلی آرہی ہے ،پاک چین دوستی جیسا رشتہ دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے دعاگو ہیں۔
چن ژاﺅڈونگ نے کہا کہ باہمی تعاون سے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹا جائے گا،پاک چین دوستی خطے بلکہ دنیا کیلئے ایک بہترین مثال ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ARNIm1
0 comments: