Friday, October 25, 2019

نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کا ہے اب کڑا امتحان، فیصل واوڈا نے نواز لیگ کو ایک اہم چیلنج سے آگاہ کردیا

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا
وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ تعالی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جلد صحت یابی عطا کریں، امید ہے نواز شریف کے مفرور سمدھی اور اشتہاری بیٹے بھی جلد ان کی تیمار داری کیلئے پاکستان آئینگے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یابی عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کے مفرور سمدھی اسحاق ڈار اور اشتہاری بیٹے حسن اور حسین نواز بھی جلد ان کی تیمار داری کیلئے پاکستان آئیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ لوٹی ہوئی دولت چاہئے یا بیمار باپ؟؟۔

مزید پڑھیں: سابق صدر نواز شریف کے علاوہ اورکس سیاستدان کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے؟ پریشانی کے ساتھ حیران کن خبر نے سب کو چونکا دیا

یاد رہے کہ 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ دو روز قبل آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس کم ہوکر 90 ہزار کی سطح پر آگئے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nave6a

0 comments:

Popular Posts Khyber Times