Thursday, October 17, 2019

فردوس عاشق اعوان کے بیانات نے پیپلزپارٹی کو للکار دیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔

لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33CYb1h

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times