
سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف حکومت، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، اسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت دیگر وارڈز میں کام بند ہے جس کے باعث مریضوں کی زند گیاں داؤ پر لگ گئی ہیں،اسپتالوں کے بیڈز پر صحت یابی کی امید لگائے مریضوں کےلواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں
دور دراز سےسستے علاج معالجے کے لئے آنے والے غریب ہزاروں روپے خرچ کر کے مہنگے داموں نجی کلینکس سے اپنے مریض کا علاج اور لیبارٹری ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں،جو مریض رقم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے وہ مریض کو سسکتا اور ایڑیاں رگڑتا دیکھ دیکھ کر گھٹ رہے ہیں لیکن ظالم مسیحاؤں کو ترس نہیں آ رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35L42U0
0 comments: