Saturday, October 19, 2019

اوکاڑہ میں بچوں کا چچا جلاد بن گیا

اوکاڑہ میں بچوں کا چچا جلاد بن گیا
اوکاڑہ میں بچوں کا اپنی ماں سے ملنا جرم بن گیا چچا نے معصوم بچوں کو لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کردیا۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں ظالم چچا کا تین مصوم بچوں پر تشدد کی خبر منظر عام پر آگئی۔

بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔

بے رحم چچا نے بچوں کو کپڑے سے باندھ کر اور زمین پر لٹا کر چپلوں سے تشدد کیا، بچے روتے رہے لیکن ظالم چیچا نے ایک نہ سنی۔

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nZK3Qx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times