Saturday, October 19, 2019

سنگا کارا نے پاکستان کے حوالے سے ایسا پیغام دیا کہ عوام کے چہرے کھل اٹھے

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔ سنگاکارا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی۔

اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا، یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے اور ان کی جگہ ٹی ٹوینٹی میں بابراعظم اور ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان بنا دیا گیاہے تاہم پی سی بی کاکہنا ہے کہ ون ڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pxvdkI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times