Thursday, October 31, 2019

چئرمین پیپلز پارٹی نے ٹرین حادثے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تفصیل جانیے اس خبر

چئرمین پیپلز پارٹی نے ٹرین حادثے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تفصیل جانیے اس خبر
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیزگام پراظہارافسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیاگیاوعدہ نبھائیں،ٹرین حادثے کی انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ سانحہ تیزگام پراظہارافسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا-

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرریلوے اپنی کوتاہی کا ذمہ دار مسافروں کو نہ ٹھہرائیں،شیخ رشید کے دوروزارت میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیاگیاوعدہ نبھائیں،انکوائری تک وزیرریلوے کومعطل کیاجائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NoyYkC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times