
پنجاب کے علاقے کبیروالا میں 5 ملزمان نے دو سگی بہنوں کو اغواء کر کے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کبیر والا کے نواحی علاقے کورائی بلوچ میں پیش آیا، متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 5 ملزمان نے 9 اکتوبر کی رات اس کی بہنوں کو اغواءکیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ایک ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33slgUo
0 comments: