Tuesday, October 1, 2019

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم عہدیدار کو انوکھا چیلنج کردیا، پوری ٹیم کی نظر بس اس چیلنج پر

معروف کمنٹیٹر اور سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ
معروف کمنٹیٹر اور سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کو چیلنج کیاہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور اپنا سٹرائیک ریٹ 120 سے 130 تک لے جائیں۔

رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بابراعظم اچھے بیٹسمین ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 100 سے زیادہ ہے لیکن وہ مزید محنت کرتے ہوئے زیادہ اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں، بابر اعظم میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ مزید اچھے بیٹس مین بن سکتے ہیں۔

رمیز راجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے عثمان شنواری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی مردہ پچ پر 5 وکٹیں لینا آسان نہیں تھا، عثمان شنواری نے 5 وکٹیں لے کر ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت بالر ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nv8Xr3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times