Monday, October 7, 2019

پاکستانی طالبعلموں کا مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

پاکستانی طالبعلموں کا مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
پاکستانی جوانوں اور ہنرمندوں نے ایسے ایسے کارنامے سرانجام دے رکھے ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔ گھر میں کوئی شخص جہاز بنا لے تو اسے گرفتار کر لیاجاتا ہے، پانی کی مدد سے کوئی کار چلا لے تو اس کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور اگر کوئی اور چیلنج لے کر کوئی کمر کس لے…

حکومتی سطح پر بھی ایسا کوئی پلان موجود نہیں کہ جہاں کسی محنتی شخص کی دلجوئی کے لیے کوئی پلیٹ فارم موجود ہو اس لیے طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت لگے رہتے اورنت نئے تجربے کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے کارنامہ کیا ہے کہ مصنوعی جلد تیار کی ہے۔

یہ جلد جھلس جانے والے افراد کے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔

پاکستانی طالبعلموں نے مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ مصنوعی جلد جھلس کر متاثر ہونے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔یونیورسٹیحکام نے بتایا کہ مصنوعی جلد 22 ڈالر فی اسکوائر انچ کے حساب سے امریکا سے منگوائی جاتی ہے جبکہ مصنوعی جلد کی تیاری پر 22 سینٹ فی اسکوائر انچ لاگت آئی ہے۔

طالبعلم نے ایک پٹی بنائی جس سے ذیابیطس کا علاج ہوتا ہے۔ وہ طالبعلم اس پٹی کو ہاتھوں میں لے کر جگہ جگہ پھرا مگر کسی نے بھی اسکی طرف توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا اس سے ہمیں ایک ارب روپے کے عوض کھربوں روپے کا ریونیو ملتا، میں اس فارمولے کو آسٹریلیا لے کر گیا تو اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔

 تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ان طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کسی پلیٹ فارم پر لا کر مزید محنت کرنے کے لیے اکسایا جاتا ہے یا پھر یہ کہانی یہیں رک جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ix9O1E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times