
وزیرخارجہ نے چین روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے علاوہ مختلف یورپی ملکوں سے بھی سکھ برادری کا انتہائی مثبت ردعمل سامنے آرہاہے اور ہم ان کے لئے رہائش اوردیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی مختلف چینی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور صدور سے بھی بات چیت کریں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے اس بڑے منصوبے پرکام کی رفتارتیز کرنے پراتفاق کیاہے جس کی تکمیل سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35e9Yoh
0 comments: