
شہر قائد کے ٹی ایم سی گراﺅنڈ میں سندھ بار کونسل کا میچ جاری تھا، میچ کے دوران ہی امپائر نسیم شیخ کو ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
56 سالہ نسیم شیخ پیشے کے اعتبار سے قصائی تھے لیکن کرکٹ کے ساتھ ان کی محبت کے باعث وہ ایک کوالیفائڈ امپائر بن گئے تھے اور اکثر کلب لیول کے میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیا کرتے تھے۔ ان کا تعلق لیاقت آباد بی ون ایریا سے تھا اور کرکٹرز میں ’نسو بھائی‘ کے نام سے مشہور تھے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کی پہلے بھی انجیو گرافی ہوچکی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IwgCfX
0 comments: