
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پہلے بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں اور اب پھر یہ دہرا رہے ہیں کہ اگر ترکی نے ایسا کچھ بھی کیا جو ان کی ’عظیم اور ناقابلِ مقابلہ عقل‘ کی نظر میں حدود سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہوا تو وہ ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے، وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ترکی کو یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر داعش کے گرفتار جنگجوﺅں اور ان کے اہلخانہ پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس سلسلے میں امریکہ اتنا کچھ کرچکا ہے جس کی کوئی توقع بھی نہیں کرسکتا،امریکہ نے ہی داعش کی خلافت کا 100 فیصد خاتمہ کیا ہے۔یہ اب خطے کے دوسرے ممالک جن میں سے بعض بہت زیادہ امیر ہیں ، کہ وہ اپنے ملک کی خود حفاظت کریں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MjqkTY
0 comments: