Tuesday, October 22, 2019

میگھان مرکل نے اپنے مداحوں کو شادی سے متعلق کچھ تلخ حقیقتوں سے آگاہ کیا۔۔۔ آنکھیں نم ہوگئیں

 ڈچز آف سسیکس میگھان مرکل اور شہزادہ ہیری
ڈچز آف سسیکس میگھان مرکل نے کہا ہے کہ فرینڈز نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں میڈیا کے دباﺅ سے بچنے کیلئے پرنس ہیری سے شادی نہ کروں۔ 38 سالہ میگھان مرکل نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ تم ایسا نہ کرو، کیونکہ برطانوی ٹیبلائڈز تمہاری زندگی تباہ کر کے رکھ دیں گے۔

آئی ٹی وی ڈاکیومنٹری میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اخبارات کی بہت زیادہ دل چسپی کی وجہ سے مدرہڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرنس ہیری نے اپنے اور اپنے بھائی پرنس ولیم کے اختلاف کی رپورٹس پر کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہیں۔ ہم بھائی ہیں اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔ فی الوقت ہم مختلف راستوں پر ہیں۔ میں اس کے لئے ہمیشہ یہاں موجود ہوں اور یہاں موجود رہوں گا۔

ڈیوک آف سسیکس نے کہا کہ آپ کو ترقی کی منازل طے کرنا ہوں گی۔ میگھان مرکل نے اس دستاویزی فلم میں اعتراف کیا کہ انہیں رائل لائف میں ایڈجسٹ کرنے میں مشکل پیش آئی۔ میگھان نے کہا کہ میں ٹیبلائیڈ میڈیا سکروٹنی کی شدت کیلئے تیار نہیں تھیں۔ جب میں اپنے پرنس ہیری، جو اب میرے شوہر ہیں، سے پہلی بار ملی تھی تو میرے فرینڈز اس پر واقعی خوش تھے، کیونکہ میں بہت خوش تھی لیکن میرے برطانوی فرینڈز نے مجھ سے کہا کہ وہ بہت اچھا ہے لیکن تم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ برطانوی ٹیبلائیڈز تمہاری زندگی کو تباہ کردیں گے۔ میگھان مرکل نے اس پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ زچگی کے سلسلے میں نیوزپیپرز کی دل چسپی کی وجہ سے نئی ماں پر شدید دباﺅ تھا۔

پرنس ہیری سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں اس پر تشویش ہے کہ ان کی بیوی کو بھی ان کی والدہ جیسے دباﺅ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی فیملی کی حفاظت کروں گا۔ اب حفاظت کرنے کیلئے میرے پاس ایک فیملی ہے۔ پرنس ہیری کی والدہ پرنسس ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ پاپا رازی فوٹو گرافر ان کی کار کا تعاقب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ پرنسس ڈیانا جن حالات سے گزریں اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے لئے ہر روز انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میں اس سے پیرالائیڈ نہیں ہوا اور میں نہیں چاہوں گا کہ ماضی کی صورت حال کو دہرایا جائے۔ بعد میں پرنس ہیری نے اپنی ذہنی صحت کا تذکرہ کیا اور زندگی کے دباﺅ سے نمٹنے کے طریقے کو مستقل میجنمنٹ کا معاملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو تکلیف دیتی ہیں، خاص طور وہ جن میں سے زیادہ تر جھوٹی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور اپنی بیوی کیلئے حالات کا بہادری کے ساتھ سامنا کرنا میری جاب کا حصہ ہے۔ پرنس ہیری، ڈچز آف سسیکس میگھان مرکل اور بیٹے پرنس آرچی کا بطور فیملی افریقہ کا دورہ پہلا آفیشل دورہ تھا۔ ماہ رواں کے اوائل میں پرنس ہیری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی بیوی برٹش ٹیبلائیڈ پریس کی تازہ ترین وکٹم ہے جو کہ انفرادیوں کے خلاف اس کے نتائج کا سوچے بغیر کمپینز چلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر غلط اور بدنیتی پر مبنی اطلاعات اور مستقل غلط بیانی سلیکٹ میڈیا آﺅٹ لٹس نے تیار کی تھیں۔ پریس کے خلاف پرنس اور ڈچز دونوں قانونی اقدام کر رہے ہیں۔ میگھان نے میل آن سنڈے کے خلاف ان کے نجی خطوط کو غیرقانونی طور پر شائع کرنے پر مقدمہ کیا ہے جبکہ پرنس ہیری نے ہائی کورٹ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل کی مبینہ فون ہیکنگ پر سن کے مالکان، کالعدم نیوز آف دی ورلڈ اور ڈیلی مرر کے خلاف اقدام کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35XI4gv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times