Tuesday, October 22, 2019

بھارت بیان بازی اور الزامات لگاتا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں: ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپا رہا، بلکہ حقائق سامنے لارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیریڈی کارلو سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا۔ یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور سے ملاقات میں ملیحہ لودھی نے کشمیر اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے انڈرسیکرٹری کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مکاری اور جھوٹی بیان بازی کی اصلیت عیاں ہوگئی ہے، بھارت بیان بازی اور الزامات لگاتا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے پانچ اگست کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو قید کرلیا، مقبوضہ وادی میں نوجوانوں اور بچوں کو بغیر مقدمات کے گرفتار کیا گیا، بھارتی سفاکانہ اقدامات سے کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pJ102d

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times