Tuesday, October 22, 2019

میوزیکل اسٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ریاض میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے

میوزیکل اسٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ریاض میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے
پاکستان کے بڑے میوزیکل اسٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے۔‘

ترکی آل شیخ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے اس ایونٹ کی تعریف کی۔

پاکستانی پلے بیک گلوکار، میوزک کمپوزر اور اداکار عاطف اسلم نے چارٹ ٹائپنگ کے متعدد گانوں کو ریکارڈ کیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان اپنی قوالی موسیقی اور مسلم صوفیاء کی عقیدت مند موسیقی کے لیے مشہور ہیں۔

11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک 70 روز جاری رہنے والے ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W3nyqh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times