Sunday, October 20, 2019

جے یو آئی (ف) نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے

جے یو آئی(ف) کے مرکزی رہنما فضل الرحمان
جے یو آئی(ف) نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کمیٹی سے مذاکرات اپوزیشن کی ناراضگی کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں، دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی ایف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبرکمیٹی کریگی، رہبرکمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے، فضل الرحمان نے اپوزیشن سے مشاورت کے بعد مذاکرات کا اختیار رہبرکمیٹی کودیا تھا۔ مذاکرات کا حتمی فیصلہ 22اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Bu0nfk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times