Friday, May 12, 2023

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

ایلون مسک
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایلون مسک نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔

تاہم ایلون مسک نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھیں گے۔

ٹیسلا اور اسپیس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں بھی کیں۔

جیسے ٹوئٹر بلیو نامی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا جس کے بعدبلیو ٹِک کا حصول ماہانہ فیس سے مشرط کر دیا گیا اور ماضی کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک کو ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر کے بیشتر فیچرز کو بھی ٹوئٹر بلیو کے صارفین کے لیے مخصوص کر دیا، جیسے طویل پوسٹس تحریر کرنا، انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز اور دیگر۔

ایلون مسک نے ماضی میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس کو بھی بحال کر دیا تھا جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/liQubzo

0 comments:

Popular Posts Khyber Times