Tuesday, October 22, 2019

لاہوریوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں بس اب ختم۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سنادی خوشی کی نوید، اورنج لائن کا کرایہ نہایت کم

اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کیلئے تیارہو گئی ہے
لاہور کے عوام کیلئے صبح سویرے اچھی خبر آگئی، اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کیلئے تیارہو گئی ہے، میٹروٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی اور ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13 سٹیشن پر کام مکمل کرلیا گیا۔

اورنج لائن ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا، 11 دیگر اسٹیشن پر کام نومبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا گیا، اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے اور آزمائشی ٹرائل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرین پر عوام جنوری میں سفرکر سکیں گے اور ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد آپریشن کرنے کی ہدایت کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MD6y78

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times