Tuesday, October 22, 2019

کمار سنگاکارا اچانک پاکستان کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ خبر سن کر عوام کے ہوش اُڑ گئے

سری لنکا کے مایہ ناز سابق وکٹ کیپر کمار سنگاکارا
سری لنکا کے مایہ ناز سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا 10 سال قبل پاکستان میں ہونے وال دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ میریلیبورن کرکٹ کلب کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں کمار سنگاکارا سری لنکا کی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

جس پر 2009ء میں قذافی سٹیڈیم جاتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد وہ کبھی پاکستان نہیں آئے لیکن اگر میریلیبورن کرکٹ کلب نے ٹورنگ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تو انہیں پاکستان آنا پڑے گا۔ کمار سنگاکارا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اگر موقع ملا اور پاکستان کا دورہ ہوا تو میں یقینا اس کا حصہ ہوں گا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے میں کمار سنگاکارا سمیت 6 کرکٹرز زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہو گئی اور پھر مئی 2015ءمیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے سے یہ جمود ٹوٹا اور اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بتدریج جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز تو پاکستان میں ہوئے ہی لیکن 2017ء میں ناصرف ورلڈ الیون ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئی بلکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور 2018ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

حال ہی میں سری لنکا ٹیم نے کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور لاہور میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے اور اب دسمبر میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں جس کے باعث مزید ٹیموں کے پاکستان آنے کی امیدیں بھی روشن ہو گئی ہیں۔

کمار سنگاکارا کا سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکا ٹیم کا پاکستان جانا اور اس دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق مثبت خبریں ملنا بہت خوش آئند ہے یہ بہترین دورہ تھا اور کھلاڑیوں نے اس دوران بہت انجوائے کیا، سیکیورٹی بہت ہی زیادہ سخت تھی اور سری لنکن کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی۔

ایم سی سی اس وقت دورہ پاکستان کے بارے میں سوچ رہا ہے، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں بہت سی پریزینٹیشنز کے مواقعوں پر ہمارے ساتھ تھے جنہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کئی منصوبے ہمارے سامنے رکھے کہ کس طرح یہ دورہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بہت مثبت گفتگو ہوئی اور اگر پاکستان اس دورے کی میزبانی کیلئے بھرپور طرح تیار ہے تو یہ بہت ہی اچھا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32KVJWA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times