
تفصیلات کے مطابق بینکس ٹاﺅن اوول کرکٹ سٹیڈیم سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔ سی اے الیون کی جانب سے نتھن میک سوینی نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیک فریسر نے 15، کرس لین نے 24، ایلکس راس نے 17، بیکسٹر ہولٹ نے 16، ویل سدرلینڈ نے 10 اور کرس گرین نے 16 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دئیے اور ایک وکٹ حاصل کی، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان بابراعظم اور فخر زمان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ ہدف 17.5 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بابراعظم نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ حارث سہیل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 1 چوکا بھی شامل تھا جبکہ محمد رضوان نے 7 اور افتخار احمد نے 4 رنز بنائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36l0doK
0 comments: