Sunday, October 13, 2019

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کامرکزافغانستان کے پہاڑی علاقے ہندوکش تھا۔ زلزلے کی گہرائی 157کلومیٹرتھی۔

اُدھر آزادکشمیرکے ضلع میرپورمیں گزشتہ رات کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت تین اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز جہلم سے بارہ کلومیٹردورشمال مشرق میں تھا۔

کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32fp3E3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times