
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا ملک میں بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
شاہی مہمانوں کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہے، جس میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، مہمان تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شاہی جوڑا آج رات اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد 15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15 اکتوبر کو ہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔
برطانوی شہزادہ اورشہزادی 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35BJo91
0 comments: