
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ ملیشیا تو نہیں ،تنظیم ہماری جمعیت علمائے اسلام کا حصہ ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پرائیویٹ ملیشیا تو نہیں، ڈنڈے تو ہیں۔
عدالت نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو سنے بغیر وزارت داخلہ نے پابندی لگائی،وزارت داخلہ عدالت کو مطمئن کرے کہ کسی کو سنے بغیر کیسے پابندی لگا دی ؟چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے ایک چیز موجود ہی نہیں اور اس پر پابندی لگا دی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے افسر کو کل طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/368QL7W
0 comments: