Sunday, October 27, 2019

مسلم لیگ نواز کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں، پاکستانی شخص نے کونسی قیمتی شے نواز شریف کو دینے کا اعلان کردیا۔۔۔اہم خبر آگئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف
سوات کے رہائشی محسن کمال نے اپنے اعضاء نواز شریف کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حلف نامہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو پیش کردیا، محسن کمال نے بتایا کہ نواز شریف سے اپنے والد کی طرح پیار کرتا ہوں۔

محسن کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے نواز شریف علیل ہیں لاہور میں ہی قیام پذیر ہوں اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ میں نے اپنے والدین او ربیوی سے اعضاءعطیہ کرنے کے لئے باضابطہ اجازت لی ہے اور حلف نامے پر انکے انگوٹھوں کے نشانات اور دستخط لئے ہیں۔اگر نواز شریف کو بیماری میں کسی بھی اعضاءکی ضرورت ہوئی تو میں عطیہ کروں گا۔

میری نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے اور میں نے انہیں اعضاءعطیہ کرنے کا حلف نامہ پیش کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36dfrvU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times