Thursday, October 24, 2019

پاکستان کا تاریخی اقدام، کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط

کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط
پاکستان اوربھارت کی طرف سے کرتارپورراہداری کھولنے سے متعلق معاہدے کے مسودے پر آج دستخط کردیئے گئے۔

آج کرتارپور کے قریب زیرولائن پر پاکستان کی طرف سے ڈاکٹرمحمد فیصل جبکہ بھارت کی طرف سے ایس اسی ایل داس نے دستخط کئے۔ 

دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل کے مطابق اس کے بعد آئندہ ماہ کی نوتاریخ سے سکھوں کے روحانی پیشواباباگرونانک کے پانچ سوپچاسویں جنم دن کے موقع پروزیراعظم عمران خان راہداری کاباضابطہ افتتاح کرینگے۔

معاہدے کے تحت سکھ یاتری بھارت سےکرتارپورصاحب یاترا کے لئے ہفتے کے ساتوں دن آئینگے۔

ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ معاہدے پردستخطوں کی تقریب بھارت کی جانب سے پاکستان کے اس موقف کی تصدیق کے بعد ہورہی ہے کہ کرتارپورآنے والے ہرفرد سے بیس ڈالرسروس فیس وصول کی جائے گی۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ساتھ پاکستانی سرحد کے اندر ساڑھے چارکلومیٹرکے فاصلے پر واقع کرتارپورصاحب گوردوارہ کی یاترا کے لئے یومیہ پانچ ہزارسکھ یاتریوں کواجازت دی جائیگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BGClxX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times