
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزاربیس جاری کردی گئی ہے، پاکستان کی رینکنگ میں اٹھائس درجے کے بہتری ہوئی اور پاکستان کارپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے۔
پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نے نمایاں اصلاحات کی ہیں۔
انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامے کے حصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JigYqS
0 comments: