Wednesday, October 23, 2019

خلاء سے دنیا بھرکو تیز رفتار انٹرنیٹ، امریکی کمپنی ’سپیس ایکس‘ کی بڑی کا میابی

امریکی کمپنی ’سپیس ایکس‘
امریکی کمپنی ’سپیس ایکس‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سیٹلائٹس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے خلاء سے دنیا کو انٹرنیٹ دینے جا رہے ہیں جو بہت تیز رفتار انٹرنیٹ ہو گا اب اس حوالے سے انہیں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

گزشتہ روز ایلن مسک نے اس خلائی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک ٹویٹ کی، جس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرنیٹ اب چالو ہو چکا ہے اور جلد دنیا اس تیز ترین رفتار والے انٹرنیٹ سے بہرہ مند ہو سکے گی۔

اس خلائی انٹرنیٹ کو ایلن مسک نے ’سٹار لنک‘ کا نام دیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں یہ ٹویٹ خلاءمیں موجود سٹارلنک سیٹلائٹ کے ذریعے کر رہا ہوں۔“اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں پہلی ٹویٹ کامیابی سے پوسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ واہ، یہ انٹرنیٹ کام کر رہا ہے۔ سپیس ایکس نے اپنے سٹارلنک منصوبے کے تحت 60سیٹلائٹس خلاءمیں بھیجی ہیں اور ایلن مسک کا کہنا ہے کہ وہ ان سیٹلائٹس کی تعداد 30ہزار تک لے جائیں گے جس کے بعد پوری دنیا اس ایک انٹرنیٹ نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک یہ انٹرنیٹ سروس چالو ہو جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33VcY7y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times