انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے چار آبدوزوں کی تیاری کے منصوبے کی پہلی آبدوز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جموں و کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے رجب طیب اردوان نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کے مصائب کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے جنہیں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دوسری پابندیوں کا سامنا ہے۔کشمیر کو فلسطین کے مساوی قرار دیتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری اپنی سرزمین پر کھلی جیل میں رہ رہے ہیں اور جرات مندی کے ساتھ قابض فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔
صدر اردوان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس منصوبے کو پاکستان ترکی بھائی چارے کا ایک اور منہ بولتا ثبوت قرار دیا ۔انہوں نے تقریب کے شرکاء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کے مذموم نظریے سے علاقائی اور عالمی امن کوخطرات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی غیر قانونی کارورائیوں کے بعد بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ایڈمرل ظفر عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ترکی کی غیر متزلزل حمایت پر اس کے شکر گزار ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mfjQws
0 comments: