Sunday, September 29, 2019

ڈالر مہنگا ہوگیا، تفصیل جانیے اس خبر میں

ڈالر مہنگا ہوگیا، تفصیل جانیے اس خبر میں
ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان رکھا ہے جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کا اثر بھی براہ راست عوام پر ہی جاتا ہے ، آج ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کاسلسلہ شروع ہوا اور اس وقت 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mg1yey

0 comments:

Popular Posts Khyber Times