Thursday, September 12, 2019

شاہد خاقان عباسی کا سپیکر اسد قیصر کو کھلا خط

شاہد خاقان عباسی کا سپیکر اسد قیصر کو کھلا خط
 شاہد خاقان عباسی نے زیر حراست تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سپیکر تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے ذ٘مہ دار ہیں، جمہوریت عمل سے مضبوط ہوتی ہے، الفاظ کے اظہار سے نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سپیکر اسد قیصر کو کھلا خط لکھا جس میں کہا گیا کہ جیل میں قید اور زیر حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں، یہ حقیقت ہے کہ سپیکر آفس حکومت کے دباؤ میں ہے، سپیکر آفس قیدی ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی ذمہ داری نبھانےمیں ناکام رہا، پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے کئی بار زور دیا لیکن میری کوششوں کا اثر نہیں ہوا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بطور ایوان کا محافظ تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانا سپیکر کی ذمہ داری ہے، دو بار میرے پروڈکشن آرڈرز اجلاسوں کے بعد موصول ہوئے، سپیکر آفس کو خط بھی بھیجا لیکن جواب نہیں ملا، ایوان کے محافظ کے طور پر سپیکر کے اقدامات کو بذات خود بولنا چاہیے، میرے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوگئے تو بھی ایوان میں نہیں آؤں گا، تمام قیدی ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے تک ایوان میں نہیں جاؤں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q5mNO6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times