Monday, September 30, 2019

قومی اسمبلی میں مہنگائی کا ذکر کیوں کیا؟ وزیر اعظم اپنے ہی پارٹی کے رکن پر برہم ، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم اپنے ہی پارٹی کے رکن پر برہم
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں مہنگائی کا ذکر کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے رکن نور عالم کو ڈانٹ پلادی۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وفاقی وزراء کے خلاف پھٹ پڑے، پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراء کی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔

اس دوران وزیراعظم نے وزراء کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پشاور سے ہی رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نور عالم کی تنقید پر کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی، نورعالم اس وقت کیوں نہیں بولے؟ نورعالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نور عالم سمیت سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کیلئے خود ملاقاتیں کروں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ حکومتی رکن کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2o1rDP2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times